پی ایس ایل 11: بارش کے باعث یونائیٹڈ و زلمی کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

لاہور: (نیوزڈیسک) لاہور میں بارش کے باعث پی ایس ایل سیزن الیون کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ۔
میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ٹاس نہیں ہوسکا۔

قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی مگر بارش کے باعث گراؤنڈ کی اطراف میں پانی کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق میچ کا کٹ آف ٹائم 9:50 ہے۔7:30 بجے کے بعد اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے ،آٹھ بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 18 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا ۔

8:30 بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 14 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا، نو بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 11 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا ۔

9:30 پر میچ شروع ہونے کی میں سات اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا، 9:50 پر میچ شروع ہونے کی صورت میں پانچ اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا۔