انڈونیشیا ،ایندھن کی راشن بندی کا اعلان، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

جکارتہ (ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے باعث انڈونیشیا نے ملک میں ایندھن کی راشن بندی کا اعلان کر دیا۔

جکارتہ سے خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سرکاری ملازمین ہر جمعہ کو گھر سے کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ایندھن کی خریداری کو منظم کرے گی۔