وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔