امریکی صدر ٹرمپ کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے، وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے صدر ٹرمپ کے خطاب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ممکن ہے اس سے پہلے ہم ڈیل کرلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کےڈیل کرنےکی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا۔












بدھ 1 اپریل 2026 