مشرق وسطیٰ بحران 70 اور 2022 میں روسی گیس کے نقصان سے بھی بدتر ہے: آئی اے ای اے چیف

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

نیویارک (ویب ڈیسک)عالمی توانائی ایجنسی کے چیف فتح بیرول Fatih Birol کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ کے بحران کے سبب اب تک 12ملین بیرل یومیہ سے زائد آئل سپلائی ضائع ہوچکی ہے۔

آئی ای اے چیف نےخبردار کیا کہ اپریل میں تیل کا نقصان مارچ کے مقابلے میں دگنا ہونےکا خدشہ ہے، مزید اسٹریٹجک ریزروز جاری کرنےکے بارے میں غورکر رہے ہیں، اگر خام تیل یا مصنوعات کی ضرورت پڑی تو ہم مداخلت کرسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تقریباً 40 اہم توانائی کے اثاثوں کو نقصان پہنچا، یہ بحران 1970 کی دہائی کے تیل کے دو بحرانوں اور 2022 میں روسی گیس کے نقصان سے بھی بدتر ہے۔

انہوں نے جیٹ فیول، ڈیزل کی کمی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیٹ فیول اور ڈیزل کی کمی پہلے ہی ایشیاکومتاثرکئےہوئےہے، یہ اب اپریل مئی میں یورپ کو بھی متاثرکرےگی۔