آسٹریلیا(ویب ڈیسک)افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کیلئے خطرناک ہے: دی کنورسیشن۔آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔
دی کنورسیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی ناصرف افغانستان بلکہ خطے کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے، افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کے لیے خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پر قبضے کے بعد شرپسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا جبکہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنےکی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔












بدھ 1 اپریل 2026 