اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایران امریکا جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کے لئے تین ممالک سے رابطے جاری ہیں، سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ، کویت سے بھی یقین دہانی حاصل کر لی گئی ۔
مارچ میں سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کا ایک جہاز، عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے پانچ اور ڈیزل کا ایک کارگو لایا گیا ۔ پاکستان نے کویت سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی یقین دہانی حاصل کر لی ۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کرے گی ۔ وزارت پیٹرولیم حکام کہتے ہیں ہم تمام خلیجی ممالک سے رابطے کر رہے اور مصنوعات کی بلاتعطل سپلائی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر سے گر کر 99 ڈالر تک آگئی۔
امریکی خام تیل بھی 104 ڈالر سے کم ہوکر 97 ڈالرپر فروخت ہوتا رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ جو اسی کی دہائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔












بدھ 1 اپریل 2026 