اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس میں بڑے فیصلے کرلیے گئے، این ایچ اے میں بڑے پیمانے پر تطہیر کے لئے نئی پالیسیوں کی منظوری دے دی گئی ، عبدالعلیم خان نے کہا تعمیراتی منصوبوں میں خرابی کے ذمہ داران کا واضح تعین ہونا ضروری ہے ۔ لیاری ایکسپریس وے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو واضح ہدایات بھی جاری کردی گئیں ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے میں مینٹیننس کے نام پر ہونیوالے بھاری اخراجات کا نوٹس لے لیا ۔ ٹوٹ پھوٹ کے مرمتی کاموں کی آڑ میں کرپشن نہ قابل برداشت اور خرابی کے ذمہ داران کا واضح تعین ضروری قرار دے دیا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم ایک ایک پیسہ بچائیں اور نیچے”کھابے” چل رہے ہوں ۔ چئیرمین این ایچ اے فوری طور پر محکمانہ اصلاحات کامربوط پلان وضع کریں ، ادارے میں نیا میکنیزم لایا جائے ۔ نجی شعبے سے اہل اور ایماندار ایگزیکٹوز کی خدمات حاصل کرنے اور این ایچ اے منصوبوں کی زیر التواء تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر مواصلات نے کہا خرچ ہونے والے فنڈز کی جوابدہی اور سخت مانیٹرنگ ہونی چاہیے ۔ مرمتی کاموں کا موقع پر سروے، چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام بنانا ہو گا، شفافیت کے لیے این ایچ اے،تھرڈ پارٹی ایویلیویشن کروائے، وفاقی وزیر مواصلات نے عبد الحکیم موٹروے این تھری پر تعمیراتی شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت بھی کی ۔












بدھ 1 اپریل 2026 