پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی سرپرستی یافتہ 8 خوارج ہلاک

Calender Icon جمعرات 2 اپریل 2026

شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔