افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی

Calender Icon جمعرات 2 اپریل 2026

کابل (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک افغان شہری کی جانب سے افغان طالبان قیادت کے خلاف جذباتی اظہار اور پاکستان کی عسکری قیادت پر اعتماد کا پیغام سامنے آیا ہے۔

ویڈیو میں مذکورہ شخص مبینہ طور پر منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل کے مرکزی دروازے کے سامنے موجود دکھائی دیتا ہے، جہاں اس نے ہاتھ میں ایک تحریر اٹھا رکھی ہے جس میں پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے لیے حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی وقت ردعمل دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغان شہری نے طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت پیغام دیا، جبکہ پاکستان کی قیادت کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس طرح کے مواد کو احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہے اور اس نوعیت کے بیانات علاقائی تناؤ میں اضافے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔