لاہور سے میکسیکو: این ہیتھوے کے ہاتھ میں پاکستانی بیگ

Calender Icon جمعرات 2 اپریل 2026

لاہور (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے نے اپنی نئی فلم ’’دا ڈیول ویئرز پراڈا 2‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔

میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریبات کے دوران انہوں نے پاکستان کے ایک برینڈ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا بیگ استعمال کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

اداکارہ اس موقع پر سیاہ لباس میں ملبوس تھیں جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، اس لباس کے ساتھ پاکستانی برینڈ کا بیگ ان کے انداز کو مزید نمایاں بنا رہا تھا، انٹرنیٹ پر سرچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پاکستانی برینڈ کا نام وارپ ہے، انسٹاگرام پر برینڈ کی پروفائل پر بھی این ہیتھوے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

وارپ کی ویب سائٹ پر ہالی وڈ اداکارہ کا بیگ تلاش کیا جائے تو یہ ٹوبلا بلیک نامی بیگ ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکو سٹی پہنچنے پر این ہیتھوے کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اداکارہ کی یہ فلم 2006ء میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم کا سیکول ہے، جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے، نئی فلم میں ایک بار پھر وہی مرکزی کردار دکھائی دیں گے، جبکہ اس بار کئی نئے اداکار بھی اس کہانی کا حصہ بن رہے ہیں۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس پاکستانی برینڈ کی مصنوعات کسی عالمی شخصیت نے استعمال کی ہوں، اس سے قبل بھی بین الاقوامی اور پاکستانی فنکار اس برینڈ کے بیگز استعمال کرتے نظر آ چکے ہیں۔