معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا کی سرگرمیاں ہیں۔
فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر اور بیٹی فرال کے ہمراہ فیملی فوٹو شوٹ شیئر کیا، اس کے بعد سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مسلسل ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ان کی ایک قریبی دوست کی جانب سے پارک میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں فضا علی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھائی دیں، ویڈیو کے ساتھ مزاحیہ کیپشن بھی لکھا گیا کہ میں سکون کے لیے پارک گئی تھی مگر یہ سب دیکھنا پڑ گیا۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، کئی صارفین نے فضا علی پر پبلسٹی اسٹنٹس کرنے اور غیر ضروری عوامی اظہار پر تنقید کی۔
بعض نے کہا کہ وہ حد سے زیادہ اپنے شوہر کو نمایاں کر رہی ہیں، جبکہ کچھ نے ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ اور سخت تبصرے بھی کیے، جبکہ متعدد افراد نے اس بات کی نشاندہی کی کہ فضا علی خود ماضی میں دوسروں کو عوامی طور پر رومانوی حرکات پر تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔












جمعرات 2 اپریل 2026 