فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے 2018ء کے بعد پہلی بار فیفا رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
تازہ رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پرتگال ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر، برازیل چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
فٹبال ٹاپ 50 ٹیمز میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سویڈن اور تیونس کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
فیفا رینکنگ میں ویتنام 9 درجے ترقی کے ساتھ سب سے بڑا جمپ لگانے والی ٹیم ہے جبکہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹاپ 50 میں شامل ہیں جبکہ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈ کپ 2026ء سے باہر ہو گئی ہیں۔
پاکستان کی میانمار سے شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہو گئی ہے، قومی ٹیم درجہ بندی میں 202 ویں نمبر پر موجود ہے۔












جمعرات 2 اپریل 2026 