لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ شاداب خان نے 39 گیندوں پر 69 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
شاداب خان نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں اور میچ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 میں اپنی پہلی فتح سمیٹ لی۔












جمعرات 2 اپریل 2026 