حکومت نے پیٹرول بمب گرادیا،پیٹرول 458.40 ، ڈیزل 520.35پیسے فی لیٹرمہنگا

Calender Icon جمعرات 2 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پیٹرول 458.40 جبکہ ڈیزل 520.35پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ ملک کی معاشی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی حکمتِ عملی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

وزیرپیٹرولیم اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے عالمی بحران اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں کی صورت حال کے پیش نظر سبسڈی صرف مخصوص طبقے کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے مقرر کی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔