ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی جمہوریت کا روشن باب ہے، خورشید شاہ

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی عظیم قربانی کا دن ہر محب وطن اور جمہوریت پسند کے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری معاشرے کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قربانی ملکی تاریخ کا ایک اہم اور روشن باب ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام نے اپنی جان قربان کر دی مگر اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، جو ان کی سیاسی بصیرت اور جمہوریت سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری، آئینی، عسکری اور سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قربانی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہید قائد کو ان کی عظیم خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے نظریات پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔