پیپلز پارٹی یا تو سنجیدہ نہیں یا اپوزیشن کی جگہ لینا چاہتی ہے،کامران مرتضیٰ

Calender Icon منگل 7 اکتوبر 2025

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو مزید نمایاں کر دیا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب حکومت مختلف اہم قانون سازی اور معاشی فیصلوں پر اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔