اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچائیں گے: خواجہ آصف

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

سیالکوٹ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے اس بار کوئی جارحانہ اقدام کیا تو پاکستان کی فورسز اسے کولکتہ تک پہنچا کر جواب دیں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت بعض اوقات اپنے شہریوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کر دہشتگردی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے، تاہم پاکستان ایئر فورس نے پہلے ہی بھارت کے اندر کارروائیاں کرکے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ کوئی خطرہ پیدا ہوا تو پاکستان کی فوج بھرپور جواب دے گی اور اس کی حد کولکتہ تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے عالمی کردار کی بھی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکا-ایران جنگ کے مذاکرات میں پاکستان ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے دعا کی کہ خدا پاکستان کو ہر مرحلے پر کامیاب کرے۔