لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار تین نوجوانوں کو ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں دو کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ تیسرے کی عمر 17 سال ہونے کے سبب اسے یوتھ ڈیٹینشن سینٹر منتقل کیا گیا۔
یہ واقعہ 23 مارچ کو شمالی لندن میں پیش آیا تھا اور یکم اپریل کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اب انہیں 24 اپریل کو اولڈ بیلی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ اس طرح کے واقعات کو مستقبل میں روکا جا سکے۔
لندن: یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں مزید ایک گرفتار
ہفتہ 4 اپریل 2026












