ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خطے کے ممالک کو دوطرفہ سفارتکاری کے لیے کھلے دل سے مدعو کیا ہے۔
قالیباف نے کہا کہ ایران جارحیت کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور خطے میں صرف امریکی فوجی اڈوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ پڑوسی ممالک کی سلامتی یقینی بنانا سب کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا استحکام ایران کی اولین ترجیح ہے اور ممالک بغیر کسی غیر ملکی مداخلت کے، باہمی اور کثیرالجہتی دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ قالیباف نے واضح کیا کہ خطے کی سیکیورٹی امریکی اور اسرائیلی شمولیت کے بغیر بھی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
ایرانی اسپیکر نے خطے کے ممالک کو دوطرفہ مذاکرات کی دعوت دی
ہفتہ 4 اپریل 2026












