چوہدری شجاعت حسین: مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک، فوری اور عملی اقدامات ضروری

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ اثر تنخواہ دار طبقے پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مہنگائی کو بروقت اور مؤثر انداز میں کنٹرول نہ کیا گیا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیاں اور محلہ دار کمیٹیاں، جن کی ذمہ داری قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے، انہیں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی یا ذمہ داری ڈالنے سے مہنگائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے، چیمبر آف کامرس سے لے کر یونین کونسل تک، فوری طور پر مہنگائی کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں اور اس کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔