ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی حامدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق سینیٹر مارکو روبیو نے ان کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا تھا۔
امریکی حکام کے دعوے کے مطابق حامدہ سلیمانی افشار نے ایران کی پاسداران انقلاب اور نئے سپریم لیڈر کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کے خلاف بیانات دیے اور انسٹاگرام پر ایران کی فوجی کارروائیوں کی بھی تائید کی۔
سینیٹر روبیو نے کہا کہ ماں اور بیٹی کو جلد امریکا سے ملک بدر کیا جائے گا، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ ایسے غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی جو امریکا مخالف دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوں۔
محکمۂ خارجہ نے مزید بتایا کہ حامدہ سلیمانی افشار کے شوہر پر بھی امریکا میں داخلے کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے مشیر سلامتی علی لاریجانی کی بیٹی اور ان کے شوہر پر بھی امریکا میں قانونی رہائش اور داخلے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور پوتی گرفتار، گرین کارڈ منسوخ
ہفتہ 4 اپریل 2026












