ایرانی دعوے: امریکی طیارے گرائے، مزید تصاویر بھی جاری

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

ایرانی میڈیا نے مار گرائے گئے امریکی طیاروں کی مزید تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے F-35 Lightning II سمیت تین امریکی طیارے تباہ کیے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جدید ترین فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 2 امریکی طیارے، 5 ڈرونز اور 2 کروز میزائل بھی نشانہ بنائے گئے، جبکہ جمعے کے روز ایک ایف-35 طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے F-15 Eagle سمیت دو طیارے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں گرنے والے ایف-15 کے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے، تاہم ویپن سسٹمز آفیسر تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
ایران نے لاپتا پائلٹ کی اطلاع دینے والے کے لیے 66 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ اصفہان میں ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
ادھر ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل کے صنعتی علاقوں سمیت مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں، جن سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک ایران کے ہاتھوں مجموعی طور پر 7 امریکی طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔