اصفہان حملہ: دو کمسن بھائی بھی جان کی بازی ہار گئے

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں دو کمسن بھائیوں کی ہلاکت کی خبر نے دل دہلا دیے۔ ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر معصوم بچوں شاہین اور شایان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں میں متعدد شہری متاثر ہوئے، جن میں یہ دونوں بھائی بھی شامل تھے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا، جہاں صارفین نے خاص طور پر بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگی کارروائیوں میں عام شہریوں، خصوصاً بچوں، کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ جنگ کے اثرات صرف محاذ تک محدود نہیں رہتے بلکہ معصوم جانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔