لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈیز نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز بنائے، جس میں کامران غلام نے 50 اور ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان نے 2، ڈیرل مچل نے 19 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ٹیم کی فتح میں سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ حیدر علی 26 اور مارک چیمپمین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیون کونوے نے 6 اور محمد فائق نے 19 رنز اسکور کیے۔
یہ جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹنگ اور باؤلنگ کے متوازن مظاہرے کا نتیجہ رہی۔
پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہفتہ 4 اپریل 2026












