ایران میں صرف پاسداران انقلاب ہی نہیں، بلکہ مقامی قبائل بھی میدان جنگ میں سامنے آئے۔ صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے خانہ بدوش اور بختیاری قبائل نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں امریکی ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا، جن میں وہ پائلٹ بھی موجود تھا جس کا جہاز پہلے مار گرایا گیا تھا اور وہ چھلانگ لگا کر بچ گیا تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق قبائل نے اپنے چھوٹے ہتھیاروں سے یہ کارروائی کی، جو وہ اپنی مویشیوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں۔ قبائلیوں کی بہادری اور حب الوطنی کو سراہا گیا کیونکہ ایرانی افواج اس پہاڑی علاقے میں موجود نہیں تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح قبائل اپنی بندوقوں سے پرواز کرتے امریکی ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے بچا مگر اس میں موجود اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں دوسرا امریکی جہاز لے گیا۔ دوسرا ہیلی کاپٹر بھی نقصان کا شکار ہوا۔
بی بی سی نے اس واقعے کی تصدیق کے لیے امریکی سینٹ کام سے رابطہ کیا، تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ایران کے قبائل نے زخمی امریکی پائلٹ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا
ہفتہ 4 اپریل 2026












