وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، چیئرمین پی سی بی

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرزکے بیاسی ویں اجلاس میں مالی سال برائے دوہزار چوبیس پچیس کے سالانہ آڈٹ مالیاتی اسٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی

اجلاس میں آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈکےمطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم جدہ کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی اور جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حدبندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہےکہ دو برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی،پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی