کیا آپ نے کبھی ٹھنڈی کوک کی بوتل میں نمکین مونگ پھلی ڈال کر پینے کا سوچا ہے؟ سننے میں یہ کچھ عجیب سا لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انٹرنیٹ پرایک عجیب لیکن مزیدار کمبو ’فارمرز کوک‘ کے نام سے تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جو بھی اسے ایک بار چکھتا ہے، وہ اس کا دیوانہ ہو جاتا ہے۔
یہ سنہری نسخہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ امریکی ریاستوں کے کسانوں اور محںت کشوں کا 1900 کی دہائی کا ایک کلاسک نسخہ ہے۔
وہ لوگ جب کھیتوں میں مصروف ہوتے تو کام کے دوران ہاتھ گندے ہونے کی وجہ سے اسنیکس نہیں کھا پاتے تھے اور نمکین بھنی ہوئی مونگ پھلی کوک کی بوتل میں ڈال دیتے تھے تاکہ ایک ہی وقت میں مشروب اور اسنیک دونوں کا مزہ لے سکیں۔
یعنی صرف ایک ٹھنڈی بوتل کوکا کولا لیں، اس میں تھوڑی سی نمکین بھنی ہوئی مونگ پھلی ڈالیں، ہلائیں نہیں، اور سیدھا بوتل سے پی لیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف آکاش گپتا نے وضاحت کی کہ یہ امتزاج اتنا خوش ذائقہ کیوں لگتا ہے۔
کوکا کولا کی تیزابیت جب مونگ پھلی کی بیرونی تہہ کو توڑتی ہے، جس سے ’گلوٹامیٹ‘ نکلتا ہےجس سے ایک خاص نمکین و لذیذ ذائقہ پیدا ہوتا ہے۔ مونگ پھلی کا نمکین ذائقہ کولا کی تلخی کو کم کردیتا ہے، جس سے کوکا اور بھی میٹھی محسوس ہوتی ہے۔
Peanuts in Coke is one of the most accidentally perfect food pairings in history, and the chemistry explains why this guy can't go back.
Coca-Cola sits at pH 2.5, roughly the same acidity as stomach acid. When you drop roasted peanuts into that, the phosphoric acid partially… https://t.co/viykRGEwaJ
— Aakash Gupta (@aakashgupta) April 3, 2026
مزید یہ کہ کوک کی ببلز ذائقہ کے ریسیپٹرز کو متحرک کرتی ہیں اور مونگ پھلی کی چکنائی دماغ کو خوشی کے سگنلزبھیجتی ہے۔ نتیجتاً، ہر گھونٹ میں میٹھا، نمکین فززی سب کچھ ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے بار بار پینا چاہتے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے اس کمبو پر متضاد رائے دی۔ کچھ نے اسے مزیدار اور منفرد قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے عجیب اور ہلکا سا غیر روایتی کہا۔
ایک صارف نے اپنی جگہ کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سورج مکھی کے بیج کے ساتھ بھی یہ کرتے تھے۔
کچھ نے مذاق میں کہا، ”لیمن تو ٹھیک، لیکن مونگ پھلی؟ کبھی نہیں!“ لیکن زیادہ تر لوگوں نے تسلیم کیا کہ یہ میٹھا، نمکین، کرنچی اور فززی سب ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے واقعی لاجواب ہے۔
اگرچہ یہ ذائقے میں بہترین ہے لیکن طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ شوگر اور نمک کی زیادتی کی وجہ سے اسے کبھی کبھار ہی بطورِ تفریح استعمال کرنا چاہیے، خاص طور پر وہ لوگ جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہو، وہ اس سے دور رہیں۔
اگر آپ بھی کسی نئی اور منفرد چیز کے شوقین ہیں، تو شاید یہ ’فارمرز کوک‘ آپ کا اگلا پسندیدہ مشروب بن جائے۔












اتوار 5 اپریل 2026 