کراچی پرائیویٹ اسکولز اتحادکا میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

کراچی میں پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان میڑک بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میٹرک امحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےجا چکے ہیں۔

ترجمان میڑک بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائیشی پتوں پر ارسال کیے جا چکے ہیں، اتوار کی تعطیل والے دن بھی بورڈ آفس کھلا رہےگا، بعض ایسے امیدوار جو ایڈمٹ حاصل نہ کرسکے وہ بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 5 سے رجوع کریں۔