پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 میں باپ کی بیٹے کی گراؤنڈ میں تصاویر بنانے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں، سمیر منہاس راولپنڈیز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔
سمیر منہاس نے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس نے گراؤنڈ میں یادگار لمحات کی تصویر کشی کی۔
Sameer Minhas’ father, a professional sports photographer, captured some of the most special images of his career as his son secured his maiden HBL PSL Player of the Match award and also received appreciation and guidance from PCB Chairman Mohsin Naqvi.#HBLPSL11 #NewEra #RPvIU pic.twitter.com/YNrV9lcJvm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 4, 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی گراؤنڈ میں سمیر منہاس کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ سمیر منہاس کے دوسرے بھائی عرفات منہاس بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، نوجوان کرکٹرز کے والد بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں
سمیر اور عرفات منہاس کی والد کے ساتھ انکلوژرز میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچز دیکھنے کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔












اتوار 5 اپریل 2026 