کراچی: ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر کی چھت کا ایک حصہ منہدم، افسرا محفوط

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

کراچی(نیوزڈیسک) ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قائد آباد پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے اور اتوار کی درمیاب شب بارش کا پانی چھت پرجمع ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے وقت ڈی ایس پی قائد آباد سید قاضی ظاہرشاہ اپنے آفس میں موجود اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف تھے۔

ڈی ایس پی قائد آباد تلاوت قرآن پاک سے فارغ ہونے کے بعد جیسے ہی اپنے دفتر کے سائیڈ روم میں گئے تو اچانک ان کے دفتر کی چھت کا حصہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔