اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن 6 اپریل 2026 پر پیغام ،۔آج پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر عالمی یوم کھیل برائے ترقی اور امن پر عزم انداز میں منا رہا ہے۔کھیل عالمی سطح پر مشترکہ قدر کے طور پر قوموں اور معاشروں کے مابین باہمی تعاون ،عزم و استقامت اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی اقدار انسانی توانائیوں کو مجوعی ترقی و خوشحالی کے لئے صرف کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔کھیل انفرادی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے نوجوانوں، بشمول خواتین کھلاڑیوں، کے لئے صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کھیل کی خاصیت ہے کہ یہ باہمی احترام و مساوات کی بنیاد پر شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔کھیل سماجی سطح پر باہمی اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے بھی امید افزاء اور مثبت ماحول فراہم کرتا ہے۔ حکومت پاکستان قومی ترقی اور عالمی سطح پر ملکی نمائندگی میں کھیل کے کردار کو مضبوط کرنےکے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کھیل کی سہولیات تک رسائی بڑھانے، اسکولوں اور کمیونٹی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پرتربیت اور مقابلوں کے مواقع بڑھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ہمارے کھلاڑی اپنی صلاحتیوں، محنت، نظم و ضبط اور تمام کھیلوں میں کامیابیوں سے قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ کھیل کے میدان کی کامیابیاں ذاتی کارکردگی کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔آج تمام متعلقہ اداروں، کھیلوں کی تنظیموں، اساتذہ، اور کھیل سے منسوب ترقیاتی شراکت داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے مل کر ایسے مستقبل کے لیے کام کریں جہاں پاکستان کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ، اور قابل رسائی کھیلوں کے مواقع میسر ہوں۔
کھیل بچوں و خواتین کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں، وزیراعظم
اتوار 5 اپریل 2026












