تہران (ویب ڈیسک)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ میں ڈیزل کی قیمت 2022 کے بعد پہلی بار 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ برطانیہ اور فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیدرلینڈز 2.8 ڈالر فی لیٹر کے ساتھ یورپ میں مہنگا ترین ڈیزل فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔ جبکہ کمبوڈیا میں قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں۔ میانمار نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بھی ڈیزل کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کا ویپن آفیسر بھی ریسکیو کر لیا ، ٹرمپ کا دعویٰ
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے، اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔












اتوار 5 اپریل 2026 