تہران (نیوزڈیسک)تباہ شدہ امریکی طیارے کے پائلٹ کو نکالنے کےلیے آپریشن کے دوران امریکی بمباری سے 9 ایرانی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران ایران پر 120 حملے کیے گئے۔ وسطی اور مغربی شہروں میں تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک حملے میں ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود زارے شہید ہوگئے۔ ایران کے صوبے فارس میں ہلال احمر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تہران، کراج اور دیگر مقامات پر بھی امریکی اور اسرائیلی افواج نے بمباری کی۔ گزشتہ روز پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اہواز میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں جاری۔ دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہروں میں بمباری سے 15 افراد شہید ہوگئے۔












اتوار 5 اپریل 2026 