بلوچستان کی افغان بستیاں پاکستان میں افغانیوں کی چالیس سالہ مخلصانہ میزبانی کی مثال

Calender Icon پیر 6 اپریل 2026

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقامی شہریوں کی جانب سے افغان مہاجرین کی دہائیوں پر محیط میزبانی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر خیالات کا اظہار سامنے آیا ہے، جس میں ماضی کی روایتی مہمان نوازی اور موجودہ خدشات دونوں پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران افغان مہاجرین کو نہ صرف پناہ دی بلکہ انہیں رہائش، تعلیم اور روزگار سمیت بنیادی سہولیات بھی فراہم کیں۔ ان کے مطابق یہ میزبانی خلوص، ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کے تحت کی گئی، جس کی مثال خطے میں کم ہی ملتی ہے۔

مقامی افراد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام نے مشکل حالات کے باوجود افغان باشندوں کی بھرپور مدد کی اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

تاہم بعض شہریوں نے موجودہ سیکیورٹی خدشات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام ہر صورت مقدم ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کی بدامنی قابلِ قبول نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کی آراء عوامی سطح پر پائے جانے والے احساسات کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے باہمی تعاون، ذمہ داری اور مثبت طرزِ عمل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔