پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔
ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وسطی پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، کچے کے علاقے کے سوا سندھ میں کہیں پانی نہیں ہے۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم نے کبھی صوبائیت اور تقسیم کا نعرہ نہیں لگایا، پیپلز پارٹی گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوںنے کہا کہ ہم نے لسانیت کے خلاف جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے ملک اور عوام کےلیے کام کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا یا پھر گلگت بلتستان، ہم عوامی جماعت ہیں، عوام کی بات کریں گے، بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ ملک کا وقار عالمی سطح پر بحال کرایا۔
وقار مہدی نے یہ بھی کہا کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔
چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں، وقار مہدی

