اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستانی ٹرائی ایتھلیٹ شہریز خان کی عالمی چیمپئن شپ میں شمولیت عالمی سطح پر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹرائی ایتھلیٹ شہریز خان نے دنیا کی معروف ترین ایونٹ آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہےجو آئندہ ماہ 9 نومبر کو اسپین میں منعقد ہوگی۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں، ان سے پہلے خرم خان نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ شہریز نے فلپائن کے شہر پیورٹو پرنسيسا میں ہونے والی آئرن مین 70.3 ریس میں اپنی عمر کے زمرے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد انہیں دنیا کے اعلیٰ ترین برداشت کے ایتھلیٹس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ شہریز خان کا کہنا تھا کہ جب میں فنش لائن عبور کر کے جانا کہ میں کوالیفائی کر چکا ہوں تو وہ لمحہ پاکستان کے لیے فخر سے بھرپور تھا۔ شہریز کا مشن ان کے ساتھی آر ڈی رضوان آفتاب احمد سی ای او ایکٹوویٹ اور ڈائریکٹر، نیشنل اسپتال کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جو ان کی بین الاقوامی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہریز خان کی عالمی چیمپئن شپ میں شمولیت عالمی سطح پر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم

