لکی مروت: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 5 اہلکار زخمی

Calender Icon منگل 7 اپریل 2026

لکی مروت میں شہباز خیل اڈے پر پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید بڑھا کر تفتیش کا عمل جاری ہے۔