وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں، دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے کہا کہ تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید گفت و شنید کی غرض سے امریکا اور ایران کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔












بدھ 8 اپریل 2026 