روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف نے بدترین شکست پر آپے سے باہر ہوکر ریکٹ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں حیران کن طور پر میٹیو بارٹینی نے ہرا دیا۔
اطالوی پلیئر نے حریف کو مکمل بے بس کرتے ہوئے 0-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔
A shocker in Monaco!
Italian wildcard and former World No. 6 Matteo Berrettini beats current World No. 10 Daniil Medvedev 6-0, 6-0 in just 50 minutes in the second round of Monte-Carlo Masters ⬇️pic.twitter.com/ckdYsUnV36
— Sportstar (@sportstarweb) April 8, 2026
روسی پلیئر اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی میچ میں کوئی ایک بھی گیم نہیں جیت پائے اور میچ صرف 49 منٹ میں ختم ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈویڈوف نے شدید مایوسی کے باعث کورٹ پر اپنا ریکٹ بھی توڑ دیا۔
Daniil Medvedev loses his cool 😬
The Russian suffered the first 6-0 6-0 loss of his career against Matteo Berrettini in Monte Carlo. pic.twitter.com/wQi2geL6LJ
— BBC Sport (@BBCSport) April 8, 2026
واضح رہے کہ یہ میٹیو بارٹینی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف پہلی فتح ہے۔












جمعرات 9 اپریل 2026 