وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ صورتحال پر تبادلہ خیال

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزارت داخلہ میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت کی گئی اور مشرق وسطی میں جنگ بندی کے مثبت اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں اس ضمن میں پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی گئی ۔ ملاقات میں اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلی سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ۔ اسٹیو وٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے ۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔