اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کی ذاتی، عسکری اور خفیہ ملاقاتوں کی ویڈیوز لیک

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ حرزی ہلیوی کا ڈیٹا ہیک ہوگیا۔

اسرائیلی قومی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کی ذاتی، عسکری اور مبینہ خفیہ ملاقاتوں کی تصاویر و ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ تمام ڈیٹا حرزی ہلیوی کے فون سے لیک ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ فون سے تقریباً 19 ہزار فائلیں نکالی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس مزید اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بھی ہزاروں تصاویر ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے جاری کیا گیا ابتدائی ڈیٹا اصلی ہے۔