سلمان خان کی پھٹے جوتوں میں ویڈیو وائرل، قیمت نے سب کو حیران کردیا

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

ممبئی (ویب ڈیسک) یہ جوتے عالمی شہرت یافتہ برانڈ کی کلیکشن کا حصہ ہیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو ایک پرتعیش گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہیں اور اس کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔

تاہم ویڈیو کے دوران ان کے جوتوں کی حالت نے مداحوں کو ابتدا میں حیران اور پریشان کر دیا، کیونکہ وہ بظاہر پھٹے ہوئے اور زیادہ استعمال شدہ محسوس ہو رہے تھے۔