لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں نوبل امن انعام کیلئے پاکستانی قیادت کی نامزدگی سے متعلق قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کی بروقت اور مؤثر سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی عالمی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھی اور کسی بھی وقت یہ تنازعہ بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتا تھا۔
تاہم پاکستان کی سفارتی کوششوں نے اس خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پنجاب اسمبلی پاکستانی قیادت کی بروقت اور مؤثر سفارت کاری کو سراہتا ہے۔












جمعرات 9 اپریل 2026 