اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔












جمعہ 10 اپریل 2026 