پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی دلکش شخصیت اور زبردست پرفارمنس کے باعث خبروں میں آ گئیں۔
ہانیہ عامر جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر خوش مزاج انداز کی وجہ سے بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں، حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرینڈا تولنور کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
شادی کی اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔
قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر نے سیاہ اور سنہری رنگ کے حسین اور خوبصورت لہنگے میں شرکت کی اور اپنے انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
تقریب کے دوران ہانیہ عامر نے اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ بھرپور ڈانس پرفارمنس دی، جس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
ان کی پرجوش انرجی اور پراعتماد انداز نے محفل کو رنگین بنا دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔












جمعہ 10 اپریل 2026 