ارجن کپور کے اختتام کو قبول کرنے کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو فکر مند کر دیا

Calender Icon جمعہ 10 اپریل 2026

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں زندگی ان کے لیے ظالمانہ رہی۔

ارجن کپور کی یہ پوسٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب ان کے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور منفیت پر مبنی کمنٹس کی بھرمار تھی۔

اب انھوں نے ایک اور مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اختتام کو قبول کرنے کی بات کی، جس نے انکے مداحوں کو فکر مند کر دیا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد جہاں مداح ان کی خیریت کے لیے فکرمند تھے۔ ایک صارف نے لکھا میں واقعی امید کرتا ہوں کہ ارجن اس زہریلے شوبز کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ ان کے لیے صرف نفرت بھرا رہا اور وہ کسی اور جانب توجہ دیں جو اس شہرت سے الگ تھلک ہو۔

ایک اور مداح نے کہا کہ کسی کی ٹرولنگ کی ایک حد ہوتی ہے، کچھ لوگ دوسروں کو ٹرول کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور کمپیوٹر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

اگر آپ کو ان کی اداکاری پسند نہیں تو فلمیں نہ دیکھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے دردناک حالات کا سامنا کیا ہے۔ اس موقع پر کئی دیگر نے بھی ان کی حمایت میں کمنٹس کیے۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ارجن کپور آخری بار ہدایتکار مدثر عزیز کی 2025 کی فلم میرے ہسبنڈ کی بیوی میں نظر آئے تھے۔ اس میں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم کوئی خاص بزنس نہ کرسکی تھی۔