ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایرانی افواج نے کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
بیان کے مطابق اگر کسی ملک پر حملہ ہوا ہے تو یہ اسرائیل کی سازش ہے، ایرانی افواج کسی پر حملہ کریں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق جنگ بندی کے تحت ایران کے خلاف کارروائیاں عارضی طور پر روک دیں، جنگ میں ایران کی نیوی، بحریہ ،دفاعی نظام اور ڈرونز کی صلاحیت ختم کردی، جنگ میں ایران کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان کے مطابق ہم نے ایران میں 13ہزار فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، امریکی فوج اب بھی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے اور الرٹ ہے، امریکا علاقائی شراکت داروں کی مدد جاری رکھے گا۔












جمعہ 10 اپریل 2026 