اسلام آباد: 10 اپریل 2026۔وزیراعظم شہباز شریف کا 18 افرادکوریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی بحیرۂ عرب میں ہنگامی انسانی امدادی کارروائی کے دوران مختلف ممالک کے 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردعمل اور انسان دوستی کے جذبے کو سراہا مرچنٹ ویسل “گولڈ آٹم” سے موصول ہونے والی ہنگامی اطلاع پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے فوری اور مؤثر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ آپریشن میں مختلف ممالک بشمول چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔تمام افراد کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی اپنے ممالک واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ اپنی ذمہ داری کے دائرۂ کار میں ہر قسم کی بحری ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ اولین امدادی ادارے کے طور پر کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم کا 18 افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
جمعہ 10 اپریل 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
بلوچستان، 4.8شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
1 گھنٹے قبل












