امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج اسلام آباد پہنچیں گے

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس آج صبح 10 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

امریکی نائب صدر کے طیارے نے فرانس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔

خصوصی طیارہ رات 9:35 بجے پیرس پہنچا جبکہ وہاں سے روانگی رات 12 بجے ہوئی۔

خصوصی طیارہ متوقع طور پر صبح 10:07 بجے اسلام آباد لینڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔